امریکن یوٹیوبر کی کامیابی دلسچپ موڑ

یہ مارکس براون لی ہے۔۔۔
امریکن یو ٹیوبر۔۔۔جسے یو ٹیوب پر ٹیکنالوجی کا بادشاہ بھی کہا جا سکتا ہے۔۔مارکس نے دس سال پہلے یو ٹویوب چینل بنایا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق پراڈکٹس کا ریوو دینا شروع کردیا۔۔اس نے سب سے پہلے ایچ پی کے لیپ ٹاپ کا ریوو دیا۔۔۔اس وقت کی تصویر بھی اٹیچ ہے۔۔۔
یو ٹیوب چینل پر رسپانس کبھی بھی گھنٹوں، دنوں، ہفتوں یا مہینوں میں نہیں آتا۔۔اس کے لیے سالوں سال لگ جاتے ہیں آپ کو بے انتہا صبر اور کمٹمنٹ درکار ہوتی ہے جو کہ مارکس کے پاس تھی۔۔
آج دس سال بعد مارکس اس مقام پر ہے کہ دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے صرف ایک کال پر مارکس سے ملنے کےلیے اسے د وگھنٹے کا وقت دے دیا۔۔۔دنیا کا تیسرا امیر ترین آدمی بل گیٹس مارکس کو خود فون کر کے کہتا کہ اس ویک اینڈ میرے ساتھ میرے گھر کافی پیئو اور ہم امریکا میں ٹیکنالوجی کے ایشوز پر بات کرتے ہیں۔۔دنیا کا چوتھا امیر ترین آدمی فیس بک کا مالک مارک زکربرگ سال میں تین یا چار بار مارکس سے ضرور ملتا ہے۔۔۔
مارکس کی دولت کا اندازہ اس وقت پاکستانی بیس ارب روپے لگایا گیا ہے اور یہ یو ٹیوب پر اپنے چینل سے سالانہ پاکستانی اکتیس کروڑ روپے تک کماتا ہے۔۔
یہ سب باتیں میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں
آج سے ٹھیک دو دن پہلے مارکس نے امریکا میں اپنا موبائل برانڈ لانے کا اعلان کر دیا ہے۔۔اب مارکس اپنا سمارٹ فون لانچ کرے گا۔۔
اور یہ سب دولت شہرت،عزت کس چیز سے آئی
“یو ٹیوب “
ماشاء اللہ ہمارے پاکستان حقیقت ٹی وی چھایا ہوا ہے جو ہر دوسرے تیسرے دن بھارت کو تباہ کرتا ہے اور ہر چوتھے دن قیامت کا اعلان کر دیتا ہے۔

Leave a Reply