سب سے بہترین انویسٹمنٹ پلان

کئ دن پہلے انٹرنیٹ پر جدید ٹیکنالوجی سے بنے میموری جیل فوم میٹریس کا ایک امریکی اشتہار دیکھا اور تب سے میں نے پروگرام بنا لیا کہ اپنے بیڈ کا میٹریس بھی چینج کیا جائے۔ اسی سلسلے میں آج ایک مہنگی میٹریس کی شاپ پر چلاگیا۔ سیلزمین مجھے ایک سے بڑھ کر ایک میٹریس دکھاتا گیا جس کی قیمت 50 ہزار سے شروع ہوکر لاکھوں تک جاتی تھی۔ میں نے کہا کہ مجھے لاکھوں والا میٹریس نہیں لینا۔ اس سیلز مین نے جواب دیا کہ سر، آپ اپنے دن کے کم از کم 8 گھنٹے بیڈ پر گزارتے ہیں، یعنی دن کا ایک تہائی حصہ، یعنی آپ اپنی زندگی کا ایک تہائی حصۃ جہاں گزارتے ہیں، اس پر کچھ تو انویسٹمنٹ کرنا بنتی ھے۔یہ سننا تھا کہ میں اٹھ کر شوروم سے باہر جانے لگا۔ وہ سیلز مین بھاگا بھاگا میرے پیچھے آیا اور پوچھا کہ کیا اس سے کوئی غلطی ہوگئی؟میں نے جواب دیا:نہیں، بلکہ تم نے تو مجھے بہت کام کی بات بتائی ھے۔ اگر انسان کی اوسط عمر 60 سال هے تو وہ اپنی زندگی کے 20 سال میٹرس پر گزارتا هے، جس کیلئے تم مشورہ دے رهے ہو کہ بھرپور انوسٹمنٹ کی جائے تاکہ نیند اچھی آئے. لیکن اس کے برعکس مرنے کے بعد جہاں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے رہنا هے، اس کیلئے ہم کچھ بهی انویسٹ کرنے کو تیار نہیں.قریب ہی عصر کی اذان ہورہی تهی…..میں نے کئی دنوں سے نماز نہیں پڑهی تهی…میرے قدم خودبخود مسجد کی طرف اٹھ گئے….جہاں ہمیشہ رہنا هے، وہاں کچھ تو انویسٹ کر ہی لیا جائے!

Leave a Reply