فری میں انٹرنیٹ سے کیسے پیسے کما سکتے ہیں


آئو آج آپ کو سیکھاتا ہوں فری میں انٹرنیٹ سے کیسے پیسے کما سکتے ہیں کسی کی ارننگ دیکھ کر اُس کے پیچھے نا بھاگ جایا کریں – جو کام آپ کررہے ہیں اُسی پر لگے رہو ہوسکتا ہے آپ اس کام سے اُس سے بھی زیادہ کما لو ۔ آن لائن فیلڈ میں میں نے بھی یہ غلطیاں کی ہیں جس کا بھی سکرین شاٹ دیکھنا پہلے والا کام چھوڑنا اور اُس کام پر لگ جانا حالانکہ پہلے والا کام آمدنی دینے کے بالکل قریب ہوتا تھا ۔ لیکن اُس کو چھوڑ کر دوسرے کام کو بالکل نئے سرے سے شروع کر دیتا تھا ۔ خُدا کیلئے کسی ایک کام پر پہلے مکمل توجہ دیں اُس کو سیکھیں اُس پر عبور حاصل کریں جب اُس سے انکم آنی شروع ہوجائے تو پھر ایکسٹرا انکم کیلئے اپنے اُس کام سے ملتا جلتا کام کریں ۔ ایک ہی وقت میں فری لانسنگ ، یوٹیوب ، بلاگنگ ، ایفیلیئیٹ مارکیٹنگ ان سب کاموں میں ٹانگ اڑانے سے یقین کرو ایسا گرتا ہے بندہ کہ سامنے والے سارے دانت ٹوٹ کر آپ کے ہاتھ میں آ جاتے ہیں ۔ اس لئے کسی ایک فیلڈ میں پہلے ماہر بن جائیں پھر دوسری میں جائیں ۔ چلیں میں آپ کو آن لائن فیلڈ کا سب سے آسان کام بھی بتاتا ہوں یوٹیوب سب سے آسان کام ہے اس کیلئے صرف ویڈیوز بنانی پڑتی ہیں اور اپلوڈ کرنی ہیں ۔ اس کیلئے نہ تو آپ کو انگلش آنا ضروری ہے ، نہ ہی آپ کو کسی آرڈر کی ضرورت ہوتی ہے ، نہ ہی آپ کو آرٹیکل لکھنا ہوتا ہے ، نہ ہی آپ کو ایس سیکھنے پر مہینوں لگانے کی ضرورت پڑتی ہے ۔ آگے آنے والا دور بھی ویڈیوز کا ہے اس لئے میں تو کہتا ہوں اگر آج نہیں تو کب شروع کریں گے ۔ اس سوچ کو چھوڑ دیں کہ واچ ٹائم پورا نہیں ہوتا سبسکرائبرز نہیں ملتے ، ویویوز نہیں آتے یہ باتیں بہت پرانی ہوگئی ہیں اب تو یوٹیوب خود نئے آنے والے لوگوں کو پروموٹ کرتا ہے ۔ ویڈیوز اچھی ہونی چاہیے ایسی ہوں جن کو آپ اپنی فیملی ممبرز کیساتھ بھی شیئر کرسکیں اور کل کو کسی کو بتانے میں شرم نہ محسوس کریں کہ یہ میرا چینل ہے ۔ اگر آپ پڑھے لکھے نہیں ، انگلش نہیں آتی تو بھائی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ آپ نے ٹِک ٹاک پر ، پھولو نام سے ایک بندہ دیکھا ہوگا اُس بندے نے کونسی پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے ۔ بھائی اُ س نے بڑی محنت کی اور آج وہ سٹار بن گیا ہے ۔ یہ اُس کی محنت کا پھل ہے اُس نے یہ نہیں سوچا کہ لوگ کیا کہینگے ۔ اب فیصلہ آپ پر ہے آپ کیا کرنا چاہتے ہیں ۔ ساری پوسٹ کا نچوڑ یہ ہے کہ کسی ایک کام پر توجہ دیں ۔ اب میں نے یوٹیوب بتایا تو اپنے دوجے کام چھوڑ کر یوٹیوب کی طرف نہ بھاگ آنا پہلے دیکھو آپ اُس کام میں کامیابی کے کتنے نزدیک ہیں اس کے بعد کچھ کرنے کا سوچنا ۔

Leave a Reply