سبسکرائیبر بڑھانے کا طریقہ

ایک نئے یوٹیوبر کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ سبسکرائیبر کی تعداد میں اضافہ کس طرح کیا جائے،کوئی اس وجہ سے پریشان ہوتا ہے کہ پہلے 100 سبسکرائبرز کیسے بنائیں جائیں تو کوئی 1000 سبسکرائیبرز حاصل کرنے کے لئے پریشان دیکھائی دیتا ہے، کوئی پوچھتا مجھ سے کیا غلطی ہو رہی، میرے سبسکرائیبرز کیوں نہیں بڑھ رہے؟ کیا یوٹیوب میرے خلاف ہو چکا ہے؟ میرا چینل گرو کیوں نہ کر رہا؟ اس قسم کے سوالات اکثر پوچھے جاتے ہیں تو اس پوسٹ میں  سبسکرائیبرز کی تعداد بڑھانے پر بات کی جائےگی، اس پر بات کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ سبسکرائیبرز کے بغیرآگے بڑھنا کچھ حد تک مشکل ہو جاتا ہے اور اگر سبسکرائیبرز ہمارے چینل کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے لگیں تو زندگی آسان ہو جاتی ہے، چند اہم ٹپس جن پر عمل کرکے آپ آسانی سے سبسکرائیبرزکی تعداد میں اضافہ کر سکتے۔تو سبسکرائبرز حاصل کرنے کے لئے ہم پہلا قدم بڑھاتے ہیں اور وہ ہے، ریگولر وڈیوز اپ لوڈ کرتے رہیں، روزانہ اپنے چینل پرویڈیو اپ لوڈکرتے رہیں، اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو یوٹیوب کی دنیا بہت بڑی آپ کے پہلے سبسکرائبرز بھی آپ کو بھول کر آگے بڑھ جائیں گے، بہت سے چینل اس لئے ترقی نہیں کرپاتے کیونکہ ان پروڈیوز، اپ لوڈنگ کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہوتی۔

دوسرا طریقہ ہے ٹرینڈنگ ٹاپکس پر وڈیوز بنائیں، یہ طریقہ سبسکرائیبرز لانے میں بہت کامیاب سمجھا جاتا ہے آپ دیکھتے ہوں گے ٹرینڈنگ ٹاپکس پر وڈیوزبنانے والوں کے سبسکرائبرز بہت زیادہ ہوتے ہیں وجہ یہ ہوتی ہے کہ انکی وڈیوز پر آنے والی ٹریفک زیادہ ہوتی ہے اور جتنی زیادہ ٹریفک ہوتی ہے اتنا نہ ہی سبسکرائیبرز کی تعداد میں اضافہ ہونے کے چانس ہوتے ہیں۔آپ نے ” کلک بیٹ ” کام نام تو سنا ہوگا، کلک بیٹ سے مراد آپ اپنے یوزر کو مجبور کر دیتے ہیں کہ وہ آپ کی وڈیو پر کلککرے اس ’’ آرٹ‘‘ کو کلک بیٹ کا نام دیا گیاہے، لیکن کلک بیٹ سے یہ مراد نہ لیں کہ آپ کسی جھوٹ کا سہارا لیں جو عام طور پر لوگ لیتے، ایسی خبر یا تصویراپنے تھم نیل پر لگائیں کہ اگلا مجبور ہو جائے کہ دیکھیں اس میں کیا ہے یا کچھ لوگ ایسا ٹائیٹل بناتے کہ لوگ تجسس میں مبتلا  ہوکر کلک کرنے پر مجبور ہو جاتے، لیکن اگریوزر نےکلک بیٹ کو جھوٹی خبر، یا مس لیڈنگ ٹائیٹل یا لنک یا تصویر سمجھ لیا تو یوٹیوب آپ کے وڈیو آڑا دے گا اور کبھی تو چینل اور اکاؤنٹ بھی ختم کر سکتا کر دیتا ہے، اس لئے اسکو ایک آرٹ کے طور پر سمجھیں بات سچی ہو لیکن اسکو اس طرح پیش کیا جائے کہ لوگ تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر اس پر کلک کرنے پر مجبور ہو جائیں، یوٹیوب کی دنیا میں آپ کلک بیٹ کیسے کر سکتے تو وہ دو ہی طریقے ایک تھم نیل اور دوسرا ٹائیٹل، اس آرٹ کو سیکھنے کے لئے آپ یوٹیوب پر جائیں اور دیکھیں دوسرے کیسے آپ کو کلک بیٹ کا شکار بنا رہے ان سے آئیڈیاز لے کر آپ بھی اس کام میں مہارت حاصل کر سکتے، اس کو مزید بہتر  کرنے کے لئے آپ ٹرینڈنگ وڈیوز اور کلک بیٹ کو ملا کر اسکا استعمال کریں تو آپ مزید کامیابی اپنے کے لئے سمیٹ سکتے ہیں۔تیسرے نقطے کی طرف چلتے ہیں، کچھ لوگ بڑے بڑے چینلز کو دیکھتے ہیں تو انکو احساس کمتری ہونے لگتا ہے ہم تو انکے سامنے کچھ نہیں لیکن وہ بھول جاتے وہ بھی کبھی آپ جیسے تھے اس مقام تک پہنچنے میں انہوں نے برسوں لگائے ہیں اور آپ کا سفرتو ابھی شروع ہوا ہے، انکی کامیابی کے پیچھے ایک لمبی داستان ہے، انہیں اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے محنت کی آخری حدوں کوچھو نا پڑا تھا، آپ کو ان لوگوں تک پہنچنے کے لئے ٹائم لگے گا، اس وقت آپ اپنے چھوٹے چھوٹے اسٹیپ کے ذریعے آگے بڑھ سکتے، جیسا کہ آپ ایک ٹارگٹ بنائیں کہمجھے اس ہفتہ میں، 20 سبسکرائیبرز بنانے ہیں اور اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں اگلے ہفتے کا ٹارگٹ 30 سبسکرائبرز کر سکتے اور اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں ایک دن آپ بھی ایک ہفتے میں سیکڑوں اور پھر ہزاروں ٹارگٹس تک پہنچ جائیں گے۔چوتھےا سٹیپ کی طرف بڑھتے ہیں، آپ نے دیکھا ہوگا کہ جو کوئی نئےنئے آئیڈیا زسامنے لاتا ہے وہ جلدی کامیابی کی منزلیں طے کرنے لگتا جیسا کہ اگر پاکستان کی بات کریں تو کسی پاکستانی نے Vines وڈیوز بنانا شروع کیں اور کامیاب ہوگیا، اس کو دیکھ کر دوسروں نے بنانا شروع کیں اور ان میں سے بہت سے کامیاب ہو گئے آپ بھی ایسا کر سکتے، جو وڈیوز کامیاب جا رہیں ان کو ری یوز یا ری رائیٹ یا نقل کریں کچھ لوگ ضرور کہیں گے یہ کاپی ہے لیکن بہت سے آپ کی وڈیوزکو پسند بھی کر رہے ہوں گے اور آپ کے چینل کو سبسکرائب کر رہے ہوں گے جو آئیڈیا بھی آپ ٹاپ 10 میں دیکھیں اور دیکھیں کہ لوگ اسکو پسند کر رہے تو اس پر آپ بھی وڈیوز بنانے کی کوشش کریں لوگوں پر توجہ نہ دیں دنیا کسی حال میں خوش نہیں رہتی۔پانچواںا سٹیپ اپنے سبسکرائبرز اور یوزرز سے رشتہ استوار رکھیں چاہے وہ آپ کے فالور ہوں، سبسکرائیبرز ہوں ، ٹویٹڑ پر ہوں یا فیس بک پر یا کسی بھی سوشل میڈیا سائیڈ پر آپ ان سے بات چیت کرتے رہیں اور انکو اپنے ہونے کا احساس دلاتے رہیں، ان کے کمنٹس کا جواب دیں تاکہ وہ سمجھیں کہ آپ انکے ساتھ ہیں۔چھٹاا سٹیپ ’’تھم نیل‘‘’’ تھم نیل‘‘’’ تھم نیل‘‘یہ ہم نے تین بار لکھا جس یوٹیوبر نے تھم نیل کے آرٹ کو سمجھ لیا اوراس میں کامیاب ہو گیا سمجھیں اس نے کامیابی کا آدھا سفر طے کر لیا ،تھم نیل آپ کی کامیابی کاپہلا دروازہ ہے ۔اگر آپ یوٹیوب کی دنیا کو فتح کرنا چاہتےہیں تو تھم نیل بنانے کے فن کو زیادہ سے زیادہ سیکھیں اور کلک بیٹ تھم نیل بنانا شروع کریں۔اپنے آپ سے تین سوال کریں اور ان تین جوابات سے آپ کی کامیابی کی ابتدا ہوگی۔میرے چینل بنانے کا مقصد کیا ہے اور یہ کس بارے میں ہے کیا میں اپنے کام میں مخلص ہوں؟میرے چینل کے سبسکرائیبرز کون لوگ ہو سکتے اور انکو کیسے چینل پرلایا جائے؟کیا میری وڈیوز اس قابل ہیں کہ سبسکرائیبرز بن سکیں اور لوگ ان کو پسند کریں؟کامیاب وڈیوز بنانے کی ایک ٹپ دے دوں اگرآپ اپنی وڈیو کے پہلے دس سیکنڈ میں یوزرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو سمجھیں آپ ایک کامیاب یوٹیوبر بن سکتےہیں۔آپ کو ایک لفظ کامیابی کے قریب کر سکتا وہ ہے ’’ابھی‘‘جو کام آپ نے چینل کے لئے کرنا وہ آج نہیں ابھی کرنا ، کل نہیں ابھی کرناہے، جب تک آپ اس لفظ ” ابھی ” پر قائم رہیں گے آپ کا چینل کامیابی کی منزلیں طے کرتا رہے گا۔یوٹیوب پر کامیابی کا ایک ہی راز ہے وہ ہےکام کام اور مسلسل کام لیکن اپنی اس محنت کو کس طرح صحیح استعمال کیا جائے تاکہ آپ کی محنت رنگ لا سکے یہ اپنی جگہ ایک سوال ہے۔بہت ہی اہم بات جس پر ہم ذرا توجہ نہیں دیتے، اس کا برائے راست تعلق آپ کے چینلز کے ویوز بڑھنے سے ہے، جب تک آپ اس پہلو پر توجہ نہیں دے گے آپ کے چینل کی کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔سوچیں! آپ ایک وڈیو پوسٹ کریں اور ایک چند گھنٹوں میں اس پر ایک ہزار ویوز آ جائیں وہ بھی بغیر کیسی محنت کے تو کیسا رہے گا، کیا یہ ممکن ہو سکتا ؟جی ہاں ممکن ہو سکتا لیکن اسکے لئے پہلے پہل آپ کو محنتکرنی پڑے گی پھر گاڑی چل پڑی تو اسکی رفتار بڑھتی جائے گی۔چلیں چینل کی گاڑی میں کامیابی کا انجن فٹ کرنے کے کام کا آغاز کرتے، لیکن مستری ماہر نہ ہوا اور انجن میں پرزے غلط فٹ کر بیٹھے تو چینل جل کر خاک ہو جائے گا اور کامیاب کی گاڑی آخرکار ، خاکستر ہو جائے گی لہذا پوسٹ کو توجہ سے پڑھنا ہے۔پہلی بات آپ اگر ریئل ورک کر رہے ہیں یا اوریجنل ورک تو آپ کے لئےشروع شروع میں یوزر اور ویوز لانا مشکل کام ہوگا، اور بہت عرصہ تو آپ کو کام کرنا پڑے گا آہستہ آہستہ آپ کی محنت رنگ لائےگی، یہ عرصہ تقریباً 4 ماہ ہو سکتا، اگر آپ کے چینل کا ٹاپک اورسب لوازمات جو ایک کامیاب چینل کے لئے،ضروری ہیں وہ ٹھیک ہوئے تو، ورنہ چار ماہ بعد بھی ناکامی کے سوائے آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔آپ کے چینل کی کامیابی کے لئے کیا ضروری ہے کبھی آپ نے غور کیا ؟ تو آپ کے چینل کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہیں وہ کنٹینٹ، یا وڈیوز جو آپ اپنے چینل پر اس امید پر اپ لوڈ کر رہےہیں کہ کوئی آکر دیکھے گا اور آپکو ویوز ملیں گے، آپ نے کبھی اپنی وڈیوز کو غور سے دیکھا ہے؟ کیا وہ اس قابل ہیں کہ کوئی انکو آکر دیکھے؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو آپ نے کامیابی کی راستے پر پہلا قدم اٹھا لیاہے، اگر آپکا جواب نہیں میں ہے تو ساری عمر آپ اپنے چینل پر وڈیوز اپ لوڈ کرتے رہیں کوئی نہیں دیکھے گا، کسی کے پاس اتنا فضول ٹائم نہیں کہ آپ کی وڈیوز کو پورا دیکھے ، تو پہلا کام آپ نے یہ کرنا کہ اپنی وڈیوز کو اس قابل بنائیں کہ وہ دوسروں کی توجہ اپنے طرف کھیچ سکیں اور وہ مجبور ہو جائیں کہ آپکا چینل سبسکرائب کر سکے۔چلیں مان لیا، آپ نے چینل بھی اچھا بنایا، وڈیوز بھی اچھی اپ لوڈ کیں، اب آگے کیا کریں ؟ ویوز اور یوزر کہاں سے آئیں، کیوں کہ آپ ٹرینڈینگ وڈیوز تو بنا نہیں رہے کہ کچھ نہ کچھ ویوز آنے شروع ہو جاتے، آپ تو اپنے مخصوص ٹاپک پر کام کر رہے جس کے مخصوص یوزر اور ویوز ہوتے، کیا کریں ؟ سب سے پہلے اپنے ان دوستوں کو آواز دیں جو آپ کے اس ٹاپک میں دلچسپی رکھتے ہیں انکو مجبور کریں کہ وہ آپ کے چینل پر آکر وڈیوز دیکھیں اور سبسکرائب کریں اور وڈیوز کے بارے میں کمنٹس دیں کہ وڈیوز کیسی ہیں اور اپنی ویڈیوز کو مزید امپروز کیسےکریں؟اس بہانے کچھ سبسکرائبر مل گئے آپ کے چینل کی آبادی میں اضافہ ہوا، لیکن یہ ابتدا تھی چندلوگوں نے آپکے چینل کو رونق بخشی لیکن پھر بھی کوئی آیا توسہی اب آگے جانا، آپ فیس بک سارا دن استعمال کرتے بہت سے گروپس آپ نے جوائن کئے ہوں گے جن میں کام کا ایک بھی نہیں ہوتا، لیکن اگر غلطی سے آپنے ایسا کوئی گروپ جوائن کیا ہوا ہے جو آپکے یوٹیوب چینل سے مطابقت رکھتا ہو تو آپ اپنی وڈیوز وہاں شئیر کر سکتے اور کچھ ویوز اور سبسکرائیبرز بنا سکتے۔ جس دن آپ کے چینل پر ایک ہزار سبسکرائیبرز بن گئے اس دن آپ کے چینل کو کامیاب کرنے کی آدھی ذمہ داری انہوں نے آٹھا لی، ان میں سے بہت سے ہوں گے جنہں آپ کی وڈیوز پسند آ رہی ہوں گے وہ انکو آگے شیئر کریں گے، دیکھیں گے تو سب ہی تو جیسے ہی آپ کی نئی وڈیو کو سبسکرائیبرز کی جانب سے ویوز ملیں گے انکی طرف سے کمنٹس ملیں گے لائیکس اور شییر ملیں گے یوٹیوب کی نظر میں آپ کی وڈیو اہم ہو جائے گی اور وہ اس کو ویلو دینے لگے گا اور آپ کے ویوز بڑھنے کا چانسسز میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔لیکن یہ سب تب ہوگا جب آپ کی وڈیوز میں جان ہو گی دم ہوگا، ورنہ مردے جتنے بھی پیارے ہوں انکو انکے پیارے بھی جلد سے جلد دفن کر دیتے ہیں سو ایسی وڈیوز نہ بنائیں جن کو دیکھ کر دفن کرنے کی سب کو جلدی ہو۔اپنی وڈیو میں آپ نے نئے آنے والوں کو سبسکرائب کا ضرور کہنا، جس کے مختلف طریقے ہو سکتے کوئی بینر ہو سکتا انٹرو میں کہہ سکتے آوٹرو میں کہہ سکتے، انوٹیشنز کا استعمال کیا جا سکتا۔اگر آپ کا بلاگ ہے تو اپنی وڈیوز کو بلاگ پر پوسٹ کریں، جو بھی سوشل میڈیا اس کام کے لئے استعمال ہو سکتا اسکا استعمال ضرور کریں،وڈیوز کے نیچے دیئے گئےکمسنٹس و سوالات کا جواب ضرور دیں تاکہ سبسکرائیبرز یہ سمجھ سکیں کہ آپ بھی انکو اہم سمجھتے۔جو لوگ سمجھتے، یوٹیوب قسمت کا کھیل ہے تو میں آپ کو یقین دلاتی ہوں ایسا نہیں ہے، یوٹیوب محنت حوصلے اور صبر کا کھیل ہے، ان عناصر کے بغیر آپ اس میدان میں آنے کی ہمت نہ کریں سخت ناکامی ہوگی۔

Leave a Reply